سوره‌ها

جزء

بسم الله الرحمن الرحیم

هل اتى على الانسان حين من الدهر لم يكن شييا مذكورا ۱
junagarhi یقیناً گزرا ہے انسان پر ایک وقت زمانے میں جب کہ یہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا
انا خلقنا الانسان من نطفة امشاج نبتليه فجعلناه سميعا بصيرا ۲
junagarhi بیشک ہم نے انسان کو ملے جلے نطفے سے امتحان کے لیے پیدا کیا اور اس کو سنتا دیکھتا بنایا
انا هديناه السبيل اما شاكرا واما كفورا ۳
junagarhi ہم نے اسے راه دکھائی اب خواه وه شکر گزار بنے خواه ناشکرا
ﯿ
انا اعتدنا للكافرين سلاسل واغلالا وسعيرا ۴
junagarhi یقیناً ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور شعلوں والی آگ تیار کر رکھی ہے
ان الابرار يشربون من كاس كان مزاجها كافورا ۵
junagarhi بیشک نیک لوگ وه جام پئیں گے جس کی آمیزش کافور کی ہے
عينا يشرب بها عباد الله يفجرونها تفجيرا ۶
junagarhi جو ایک چشمہ ہے۔ جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اس کی نہریں نکال لے جائیں گے (جدھر چاہیں)
يوفون بالنذر ويخافون يوما كان شره مستطيرا ۷
junagarhi جو نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے
ويطعمون الطعام على حبه مسكينا ويتيما واسيرا ۸
junagarhi اور اللہ تعالیٰ کی محبت میں کھانا کھلاتے ہیں مسکین، یتیم اور قیدیوں کو
انما نطعمكم لوجه الله لا نريد منكم جزاء ولا شكورا ۹
junagarhi ہم تو تمہیں صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لیے کھلاتے ہیں نہ تم سے بدلہ چاہتے ہیں نہ شکر گزاری
انا نخاف من ربنا يوما عبوسا قمطريرا ۱۰
junagarhi بیشک ہم اپنے پروردگار سے اس دن کا خوف کرتے ہیں جو اداسی اور سختی واﻻ ہوگا
ﭿ
فوقاهم الله شر ذالك اليوم ولقاهم نضرة وسرورا ۱۱
junagarhi پس انہیں اللہ تعالیٰ نے اس دن کی برائی سے بچا لیا اور انہیں تازگی اور خوشی پہنچائی
وجزاهم بما صبروا جنة وحريرا ۱۲
junagarhi اور انہیں ان کے صبر کے بدلے جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے
متكيين فيها على الارايك ۖ لا يرون فيها شمسا ولا زمهريرا ۱۳
junagarhi یہ وہاں تختوں پر تکیے لگائے ہوئے بیٹھیں گے۔ نہ وہاں آفتاب کی گرمی دیکھیں گے نہ جاڑے کی سختی
ودانية عليهم ظلالها وذللت قطوفها تذليلا ۱۴
junagarhi ان جنتوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے اور ان کے (میوے اور) گچھے نیچے لٹکائے ہوئے ہوں گے
ويطاف عليهم بانية من فضة واكواب كانت قواريرا ۱۵
junagarhi اور ان پر چاندی کے برتنوں اور ان جاموں کا دور کرایا جائے گا جو شیشے کے ہوں گے
قوارير من فضة قدروها تقديرا ۱۶
junagarhi شیشے بھی چاندی کے جن کو (ساقی نے) اندازے سے ناپ رکھا ہوگا
ويسقون فيها كاسا كان مزاجها زنجبيلا ۱۷
junagarhi اور انہیں وہاں وه جام پلائے جائیں گے جن کی آمیزش زنجبیل کی ہوگی
عينا فيها تسمى سلسبيلا ۱۸
junagarhi جنت کی ایک نہر سے جس کا نام سلسبیل ہے
۞ ويطوف عليهم ولدان مخلدون اذا رايتهم حسبتهم لولوا منثورا ۱۹
junagarhi اور ان کے ارد گرد گھومتے پھرتے ہوں گے وه کم سن بچے جو ہمیشہ رہنے والے ہیں جب تو انہیں دیکھے تو سمجھے کہ وه بکھرے ہوئے سچے موتی ہیں
واذا رايت ثم رايت نعيما وملكا كبيرا ۲۰
junagarhi تو وہاں جہاں کہیں بھی نظر ڈالے گا سراسر نعمتیں اور عظیم الشان سلطنت ہی دیکھے گا
عاليهم ثياب سندس خضر واستبرق ۖ وحلوا اساور من فضة وسقاهم ربهم شرابا طهورا ۲۱
junagarhi ان کے جسموں پر سبز باریک اور موٹے ریشمی کپڑے ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن کا زیور پہنایا جائے گا۔ اور انہیں ان کا رب پاک صاف شراب پلائے گا
ﯿ
ان هاذا كان لكم جزاء وكان سعيكم مشكورا ۲۲
junagarhi (کہا جائے گا) کہ یہ ہے تمہارے اعمال کا بدلہ اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی
انا نحن نزلنا عليك القران تنزيلا ۲۳
junagarhi بیشک ہم نے تجھ پر بتدریج قرآن نازل کیا ہے
فاصبر لحكم ربك ولا تطع منهم اثما او كفورا ۲۴
junagarhi پس تو اپنے رب کے حکم پر قائم ره اور ان میں سے کسی گنہگار یا ناشکرے کا کہا نہ مان
واذكر اسم ربك بكرة واصيلا ۲۵
junagarhi اور اپنے رب کے نام کا صبح وشام ذکر کیا کر
ومن الليل فاسجد له وسبحه ليلا طويلا ۲۶
junagarhi اور رات کے وقت اس کے سامنے سجدے کر اور بہت رات تک اس کی تسبیح کیا کر
ان هاولاء يحبون العاجلة ويذرون وراءهم يوما ثقيلا ۲۷
junagarhi بیشک یہ لوگ جلدی ملنے والی (دنیا) کو چاہتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بڑے بھاری دن کو چھوڑے دیتے ہیں
نحن خلقناهم وشددنا اسرهم ۖ واذا شينا بدلنا امثالهم تبديلا ۲۸
junagarhi ہم نے انہیں پیدا کیا اور ہم نے ہی ان کے جوڑ اور بندھن مضبوط کیے اور ہم جب چاہیں ان کے عوض ان جیسے اوروں کو بدل ﻻئیں
ان هاذه تذكرة ۖ فمن شاء اتخذ الى ربه سبيلا ۲۹
junagarhi یقیناً یہ تو ایک نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی راه لے لے
ﭿ
وما تشاءون الا ان يشاء الله ۚ ان الله كان عليما حكيما ۳۰
junagarhi اور تم نہ چاہو گے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی چاہے بیشک اللہ تعالیٰ علم واﻻ باحکمت ہے
يدخل من يشاء في رحمته ۚ والظالمين اعد لهم عذابا اليما ۳۱
junagarhi جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرلے، اور ﻇالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے
مشاری راشد العفاسی
قرآن - سوره ۷۶ انسان - آیه ۱
مشاری راشد العفاسی ترتیل
حالت پخش
تکرار آیه
مکث
اسکرول خودکار

باید بخوانید

اپ سلام قرآن

اپ شماره یک قرآن در کره زمین

اپ سلام قرآن
لطفا برای بهرمندی از تجربه مطلوب‌تر از مرورگرهای مطرح استفاده کنید.