سوره‌ها

جزء

بسم الله الرحمن الرحیم

هل اتى على الانسان حين من الدهر لم يكن شييا مذكورا ۱
kanzuliman بیشک آدمی پر ایک وقت وہ گزرا کہ کہیں اس کا نام بھی نہ تھا
انا خلقنا الانسان من نطفة امشاج نبتليه فجعلناه سميعا بصيرا ۲
kanzuliman بیشک ہم نے آدمی کو کیا ملی ہوئی منی سے کہ وہ اسے جانچیں تو اسے سنتا دیکھتا کردیا
انا هديناه السبيل اما شاكرا واما كفورا ۳
kanzuliman بیشک ہم نے اسے راہ بتائی یا حق مانتا یا ناشکری کرتا
ﯿ
انا اعتدنا للكافرين سلاسل واغلالا وسعيرا ۴
kanzuliman بیشک ہم نے کافروں کے لیے تیار کر رکھی ہیں زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی آگ
ان الابرار يشربون من كاس كان مزاجها كافورا ۵
kanzuliman بیشک نیک پئیں گے اس جام میں سے جس کی ملونی کافور ہے وہ کافور کیا ایک چشمہ ہے
عينا يشرب بها عباد الله يفجرونها تفجيرا ۶
kanzuliman جس میں سے اللہ کے نہایت خاص بندے پئیں گے اپنے محلوں میں اسے جہاں چاہیں بہا کر لے جائیں گے
يوفون بالنذر ويخافون يوما كان شره مستطيرا ۷
kanzuliman اپنی منتیں پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی پھیلی ہوئی ہے
ويطعمون الطعام على حبه مسكينا ويتيما واسيرا ۸
kanzuliman اور کھانا کھلاتے ہیں اس کی محبت پر مسکین اور یتیم اور اسیر کو،
انما نطعمكم لوجه الله لا نريد منكم جزاء ولا شكورا ۹
kanzuliman ان سے کہتے ہیں ہم تمہیں خاص اللہ کے لیے کھانا دیتےہیں تم سے کوئی بدلہ یا شکر گزاری نہیں مانگتے،
انا نخاف من ربنا يوما عبوسا قمطريرا ۱۰
kanzuliman بیشک ہمیں اپنے رب سے ایک ایسے دن کا ڈر ہے جو بہت ترش نہایت سخت ہے
ﭿ
فوقاهم الله شر ذالك اليوم ولقاهم نضرة وسرورا ۱۱
kanzuliman تو انہیں اللہ نے اس دن کے شر سے بچالیا اور انہیں تازگی اور شادمانی دی،
وجزاهم بما صبروا جنة وحريرا ۱۲
kanzuliman اور ان کے صبر پر انہیں جنت اور ریشمی کپڑے صلہ میں دیے،
متكيين فيها على الارايك ۖ لا يرون فيها شمسا ولا زمهريرا ۱۳
kanzuliman جنت میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوں گے، نہ اس میں دھوپ دیکھیں گے نہ ٹھٹر (سخت سردی)
ودانية عليهم ظلالها وذللت قطوفها تذليلا ۱۴
kanzuliman اور اس کے سائے ان پر جھکے ہوں گے اور اس کے گچھے جھکا کر نیچے کردیے گئے ہوں گے
ويطاف عليهم بانية من فضة واكواب كانت قواريرا ۱۵
kanzuliman اور ان پر چاندی کے برتنوں اور کوزوں کا دور ہوگا جو شیشے کے مثل ہورہے ہوں گے،
قوارير من فضة قدروها تقديرا ۱۶
kanzuliman کیسے شیشے چاندی کے ساقیوں نے انہیں پورے اندازہ پر رکھا ہوگا
ويسقون فيها كاسا كان مزاجها زنجبيلا ۱۷
kanzuliman اور اس میں وہ جام پلائے جائیں گے جس کی ملونی ادرک ہوگی
عينا فيها تسمى سلسبيلا ۱۸
kanzuliman وہ ادرک کیا ہے جنت میں ایک چشمہ ہے جسے سلسبیل کہتے ہیں
۞ ويطوف عليهم ولدان مخلدون اذا رايتهم حسبتهم لولوا منثورا ۱۹
kanzuliman اور ان کے آس پاس خدمت میں پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے جب تو انہیں دیکھے تو انہیں سمجھے کہ موتی ہیں بکھیرے ہوئے
واذا رايت ثم رايت نعيما وملكا كبيرا ۲۰
kanzuliman اور جب تو ادھر نظر اٹھائے ایک چین دیکھے اور بڑی سلطنت
عاليهم ثياب سندس خضر واستبرق ۖ وحلوا اساور من فضة وسقاهم ربهم شرابا طهورا ۲۱
kanzuliman ان کے بدن پر ہیں کریب کے سبز کپڑے اور قنا ویز کے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے گئے اور انہیں ان کے رب نے ستھری شراب پلائی
ﯿ
ان هاذا كان لكم جزاء وكان سعيكم مشكورا ۲۲
kanzuliman ان سے فرمایا جائے گا یہ تمہارا صلہ ہے اور تمہاری محنت ٹھکانے لگی
انا نحن نزلنا عليك القران تنزيلا ۲۳
kanzuliman بیشک ہم نے تم پر قرآن بتدریج اتارا
فاصبر لحكم ربك ولا تطع منهم اثما او كفورا ۲۴
kanzuliman تو اپنے رب کے حکم پر صابر رہو اور ان میں کسی گنہگار یا ناشکرے کی بات نہ سنو
واذكر اسم ربك بكرة واصيلا ۲۵
kanzuliman اور اپنے رب کا نام صبح و شام یاد کرو
ومن الليل فاسجد له وسبحه ليلا طويلا ۲۶
kanzuliman اور کچھ میں اسے سجدہ کرو اور بڑی رات تک اس کی پاکی بولو
ان هاولاء يحبون العاجلة ويذرون وراءهم يوما ثقيلا ۲۷
kanzuliman بیشک یہ لوگ پاؤں تلے کی (دنیاوی فائدے کو) عزیز رکھتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بھاری دن کو چھوڑ بیٹھے ہیں
نحن خلقناهم وشددنا اسرهم ۖ واذا شينا بدلنا امثالهم تبديلا ۲۸
kanzuliman ہم نے انہیں پیدا کیا اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے اور ہم جب چاہیں ان جیسے اور بدل دیں
ان هاذه تذكرة ۖ فمن شاء اتخذ الى ربه سبيلا ۲۹
kanzuliman بیشک یہ نصیحت ہے تو جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ لے
ﭿ
وما تشاءون الا ان يشاء الله ۚ ان الله كان عليما حكيما ۳۰
kanzuliman اور تم کیا چاہو مگر یہ کہ اللہ چاہے بیشک وہ علم و حکمت والا ہے،
يدخل من يشاء في رحمته ۚ والظالمين اعد لهم عذابا اليما ۳۱
kanzuliman اپنی رحمت میں لیتا ہے جسے چاہے اور ظالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے
مشاری راشد العفاسی
قرآن - سوره ۷۶ انسان - آیه ۱
مشاری راشد العفاسی ترتیل
حالت پخش
تکرار آیه
مکث
اسکرول خودکار

باید بخوانید

اپ سلام قرآن

اپ شماره یک قرآن در کره زمین

اپ سلام قرآن
لطفا برای بهرمندی از تجربه مطلوب‌تر از مرورگرهای مطرح استفاده کنید.